Subscribe Us

خوف خدا


                                      السلام علیکم

آپ لوگوں میں سے اکثر یہ سنا ہو گا کہ سعودیہ میں نماز کے وقت لوگ اپنا ساز و سامان یوں ہی چھوڑ کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں اور آپ لوگوں کو یہ صرف خیالی یا کتابی باتیں لگتی ہوں گی
تو پیش خدمت ہے آپ کے لیے ایک عمدہ مثال
نماز کے وقت ریڑھی والا اللہ کے آسرے اپنا ساز و سامان چھوڑ کر نماز پڑھنے مسجد میں جا چکا ہے
اور پاس سے گزرتے راہ گیر میں سے کوئی بھی اس کے ساز و سامان کی جانب متوجہ تک نہیں
اب کوئی یہ مت کہے کہ آزمائش تو بڑے مال پر ہوتی ہے کسی نے اپنے امرود مالٹے سیب چھوڑے تو کیا چھوڑے
ریڑھی والے غریب انسان کے لیے یہی اس کی کل دنیا ہے یہی اس کی کل جائیداد ہوتی ہے
جو وہ چھوڑ کر جا چکا ہے
اور پاس سے گزرتے لوگوں میں سے کوئی اگر سیب اٹھا کر چلتا بنتا بھی تو کوئی اس کا ہاتھ نہ پکڑتا لیکن لوگوں کو اللہ کا خوف ہے جو باز رکھے ہوئے ہے
اور یہ تصویر ایک ایسے علاقے میں ہے جہاں زیادہ تر مزدور طبقہ رہتا ہے ان کے لیے بنا مالک کے سیب اور مالٹوں سے بھری ریڑھی بھی مال غنیمت ہے
 
ایک نے خدا کا آسرا کیا اور نماز پڑھنے چلا گیا اور باقی کو خدا کا خوف روکے ہوئے ہے

Post a Comment

0 Comments