Subscribe Us

موبائل مسجد


موبائل مسجد

اس طرح کی وین کو موبائل مسجد کہا جاتا ہے۔اس میں نماز کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں جیسا کہ امام، وضو کے لیے پانی اور جائے نماز وغیرہ
سعودیہ عرب میں جہاں جہاں مساجد دور ہیں اور لوگ کچھ وقت کے لیے کسی کام کی غرض سے جمع ہوتے ہیں وہاں یہ مساجد نماز کے وقت خود بخود پہنچ جاتی ہیں
جیسا کہ میں اس وقت جاگنگ ٹریک پر ہوں اور یہاں مغرب کا وقت ہو گیا ۔مسجد تھوڑی سی دور ہے۔اور رننگ کرتے جوگنگ کرتے لوگ بھی تھکے ہیں
اذان کے ساتھ ہی یہ وین ٹریک کے پاس آ کر پارک ہوئی۔امام صاحب خود ہی ڈرائیور تھے۔انھوں نے نماز کے لیے چٹائیاں بچھائیں اور وضو کے کے لیے پانی کے ٹیب کھول دیے
اور لوگوں کو نماز پڑھائی
پورے سعودیہ میں اس طرح کی ہزاروں موبائل مساجد ہیں 
فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ان کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے جب نوجوان پبلک مقامات پر میچ دیکھنے جمع ہو جاتے ہیں اور میچ کی خاطر مساجد کا رخ کرنے میں سستی کرتے ہیں

Post a Comment

0 Comments