Subscribe Us







انٹرنیٹ سے دولت کمانے کے پانچ مقبول طریقے
انٹرنیٹ سے دولت کیسے کمائی جائے، یہ وہ موضوع ہے جو کہ انٹرنیٹ پر اس وقت سب سے زیادہ سرچ کیا جا رہا ہے ۔ کچھ لوگ بے روزگاری سے تنگ ہیں اور کچھ اپنی ملازمت سے۔ کیا انٹرنیٹ سے واقعی دولت کمائی جا سکتی ہے ؟؟ اس سوال کا جواب یقیناً ہاں میں ہے۔ لیکن انٹرنیٹ سے پیسے کمانا کوئی کلکس کا کھیل نہیں کہ یہاں 5 اور یہاں 6 کلکس کیں اور پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آ گئے۔ انٹرنیٹ پر کام کرنا پر عام زندگی میں کام کرنے جیسا ہے، جیسا کہ آپ عام زندگی میں ملازمت شروع کرتے ہیں تو آپ کو کم تنخواہ پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے یا اپنا کام شروع کریں تو شروع میں بالکل منافع نہیں ہوتا اور محنت بہت زیادہ ہوتی ہے بالکل اسی طرح انٹرنیٹ پر کوئی بھی کام کیا جائے وہ وقت، محنت، صبر اور ایمانداری مانگتا ہے۔ پاکستان میں بھی بہت سے لوگ اس وقت انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے طریقے ڈھونڈتے پھر رہے اور یہاں وطنِ عزیز میں بہت سے لوگ ان لوگوں کی لاعلمی سے فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کر رہے ہیں، یہنی ایسے طریقوں سے دولت کمانا سکھا رہے ہیں جو بالکل فراڈ ہیں۔ یہاں پر میں آپ لوگوں کے لیے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے 5 مشہور و معروف اور 100 فیصد کام کرنے والے طریقے پیش کر رہا ہوں۔
1 ۔ بلاگنگ
انٹرنیٹ پر دولت کمانے کا سب سے مقبول طریقہ بلاگنگ ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا بلاگ مادری نہیں بلکہ پادری (انگلش) زبان میں ہو۔ بلاگنگ کے ذریعے دولت کمانے کے لیے آپ کسی بھی موضوع جیسے ٹیکنالوجی ، صحت ، تعلیم وغیرہ پر بلاگر یا ورڈپریس جیسی بلاگنگ سروسز پر اپنا بلاگ بناتے ہیں اور پھر گوگل ایڈسینس یا اس سے ملتی جلتی سروسز کے ذریعے اپنے بلاگ پر اشتہار لگاتے ہیں۔ پھر جتنے زیادہ آپ کے بلاگ پر وزٹر آتے ہیں اور وہ ان اشتہارات پر کلکس کرتے ہیں اتنہے ہی زیادہ ڈالر آپ کے اکاؤنٹ میں آتے چلے جاتے ہیں۔
2 ۔ فری لانسنگ
اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں، ویب ڈویلپمنٹ جانتے ہیں، سرچ انجن آپٹیمائزیشن یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام جانتے ہیں، ویڈیو ایڈیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں غرض کمپیوٹری یا غیر کمپیوٹی کام میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ فری لانسنگ کے ذریعے بہترین کمائی کر سکتے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں بے شمار افراد فری لانسنگ کے ذریعے کمائی کر رہے ہیں۔ فری لانسنگ کے کام کے لیے آپ فری لانسنگ ویب سائٹس جیے فری لانسر، او ڈیسک ، ای لانس پر اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں اور وہاں پر مختلف قسم کی نوکریاں جو ہر گھنٹے شائع ہوتی رہتی ہیں پر اپلائی کرتے رہتے ہیں۔ یورپ یا امریکہ یا دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والا بندہ جو اس کام کو ان ویب سائیٹ پر شائع کرتا ہے مختلف امیدواروں میں سے موزوں امیدوار کو چنتا ہے اور یوں آپ کو پروجیکٹ مل جاتا ہو اور جب آپ اس کام کو پایا تکمیل تک پہنچاتے ہیں تو آپ کو اس کے بدلے $$ مل جاتے ہیں۔
3 ۔ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ

ایفلی ایٹ مارکیٹنگ سے دولت کمانے کا اصول بڑا سادہ ہے، اس طریقے میں آپ کسی شخص کی سروس یا پراڈکٹ کی مشہوری کر کے بیچتے ہیں اور اس کے بدلے میں آپ کو کمشن ملتا ہے۔ آپ کو حوالے سے جتنی زیادہ مصنوعات بکیں گی اتنے زیادہ $$ آپ کو ملیں گے ۔ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کے میدان میں بھی بے شمار کمپنیاں کام کر رہی ہیں جس میں کلک بنک، ایمازون اور ای بے جیسی کمپناں شامل ہیں۔ پراڈکٹ کو بیچنے کے لیے آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ بنا سکتے ہیں یا ویڈیو کے ذریعے ان کی پروموشن کر سکتے ہیں۔
4 ۔ فائیور
فائیور ایک ایسی ویب سائیٹ ہے جس کا کام کرنے کا انداز کسی حد تک فری لانسنگ سے ملتا جلتا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ فری لانسنگ میں آپ کو کام یا جاب نظر آ رہی ہوتی ہے اور آپ اس جاپ پر اپلائی کرتے ہیں۔ جب کہ فائیور اور اس جیسی ویب سائیٹ پر آپ جو بھی مہارت رکھتے ہیں وہ شائع کر دیتے ہیں اور پھر جس شخص کو ضرورت ہوتی ہے وہ آپ سے رابطہ کر لیتا ہے اور جب آپ کام مکمل کر لیتے ہیں تو آپ کو اس کے عوض پیسے مل جاتے ہیں۔
5 ۔ ورجوئل اسسٹنٹ
ورچوئل اسٹنٹ کا کام بالکل ویسے ہی ہے جیسا کہ آپ اپنے ملک میں رہتے ہوئے اسسٹنٹ کا کام کرتے ہیں۔ اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ آپ یہ کام انٹرنیٹ کے ذریعے کر رہے ہوتے ہیں۔ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں مختلف افراد اور اداروں کو روز مرہ کے کام نبٹانے کے لیے افراد کی ضرورت ہوتی ہے اگر وہ یہ افراد اپنے ملک سے ہائر کریں تو انہیں اس کے عوض بھاری تنخواہ ادا کرنا پڑتی ہے سو وہ تیسری دنیا کے ممالک میں جہاں کہ افرادی قوت کافی سستی ہے رابطہ کرتے ہیں اور یہاں سے افراد کو ہائر کر لیتے ہیں۔ اس کام کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو انگلش زبان پر مضبوط گرفت ، کمیونیکیشنز سکلز اور روابط کی ضرورت ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments