Subscribe Us

بچے کی عمر شادی کے حساب سے تو زیادہ ہو گئی

 آپ کے بیٹے کی عمر کتنی ہے؟

جی 25 سال

ماشاءاللہ ! تعلیم کتنی ہے

جی BA

ماشاءاللہ! شادی شدہ ہے کیا؟ 

نہیں۔

کیوں ؟ بچے کی عمر شادی کے حساب سے تو زیادہ ہو گئی ہے آج کل تو جلدی کر دینی چاہیے شادی۔

او جی کوئی کام دھندا کرے گا تو شادی بھی کر دیں گے

۔ یہاں پہ والدین غلطی کرتے ہی

باقی باتیں بعد میں پہلے ہم چلتے ہیں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حیات مبارکہ کے دور میں۔ ایک صحابی آتے ہیں ۔ عرض کیا غریب ہوں۔ فرمایا شادی کرو۔ شادی کرلی غربت پھر نہ گئی دوبارہ حاضر ہوئے اور عرض کیا حالات اور خراب ہو گئے ہیں فرمایا ایک شادی اور کر اسی طرح چوتھی شادی کے بعد اس کے حالات بہتر ہو گئے۔ یہ ہے شادی کی مثال حیات مبارکہ سے۔

اب موضوع پر آتے ہیں اگر ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی عمروں کو دیکھا جائے تو پھر نہ تو بندہ کام دھندہ کر سکتا ہے اور نہ ہی شادی کر سکتا ہے۔ کر سکتا ہے تو صرف ایک ہی کام زنا ۔ اللّہ پاک سب کی عزتوں کو محفوظ رکھے۔ 

آج کل زبردستی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیچھے سب سے بڑی وجہ بچوں کی جلدی شادیاں نہ کرنا ہے۔ اور پڑھے لکھے لوگ جو سرکاری نوکری کے علاوہ کوئی اور کام کرنے کا سوچتے ہی نہیں ہیں ان کا یہ خیال ہے کہ کوئی محنت مزدوری کریں گے تو لوگ کیا کہیں گے اتنا پڑھ کے رکشہ ہی چلانا تھا کیا وغیرہ یہ خیال ان کو کوئی کام کرنے ہی نہیں دیتا۔ 

ارے چھوڑو لوگوں کو اپنا آدھا ایمان بچاؤ روزی تو وہ لے کر آئے گی جو بیاہ کے لاؤ گے اللّہ نے روزی تو اس کے نصیب میں لکھی ہے۔ 

لڑکی والوں سے معزرت کے ساتھ لڑکی کو ڈبل ایم اے کروا کے اب اس کے لئے کوئی ایسا دلہا دیکھنا جو لاکھوں میں ہو اور وہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس بےچاری کے سر میں سفیدی آجاتی ہے سٹیٹس کے چکروں میں وہ بوڑھی ہو جاتی ہے۔ ایک بات یاد رکھو اگر بچی شادی کے قابل ہو گئ ہو اور والدین اس کی شادی نہ کریں تو اس سے اللّہ نہ کرے کوئی گناہ ہو جاتا ہے تو والدین اس کے اس گناہ میں برابر کے شریک ہوں گے۔  اللّہ رب العزت ہم سب کی عزتوں کو محفوظ رکھے 



آمین

Post a Comment

0 Comments