Subscribe Us

انٹرنیٹ سے کیسے پیسے کمائیں




بسم اللہ الرحمن الرحیم

سب سے پہلے خدا بندے کریم کی تعریف اور اس اس کے سو نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

علم علم ایک ایسی چیز ہے ہے جسے کوئی بھی آپ سے سے چرا نہیں سکتا کتا باقی دنیا کی ہر چیز کو چلایا جا سکتا ہے ہے بس یہی ایک چیز ہے جو کچھ مرضی کر لیں مجھے وہ آپ سے چرائے نہیں جا سکتی کتی آپ کے بہن بھائی بھائی آپ سے وراثت میں حصہ مانگ سکتے ہیں لیکن علم سے نہیں مانگ سکتے تو یہ علم ہی ہے ہے جو انسان کو خدا کے نزدیک ایک لے کر جاتا ہے یہی حال میں ہے ہے جو اچھے اور برے میں میں بندے کو کو پہچان بتاتا ہے ہے یہ عالم ہے ہے جو اچھائی اور برائی کی کی فرق بیان کرتا ہے فرق واضح کرتا ہے ہے یہ علم نہیں ہے ہے جس کی بدولت ملتان انسان نے ہوا میں اڑنا سیکھ لیا یا پانی میں میں نے سیکھ لی ہے ہے چاند تک پہنچ چکا ہے یہ علم ہے ہے یہ علم ہی ہے ہے جس نے انسان کو کو طرح طرح کے ہتھیار بنانے نے لکھا دیے اور طرح طرح کی گاڑیاں چیزیں بنانے کا طریقہ کو آسان بنانے میں مدد فراہم کی یہ علمی ہے اب انسان اپنے کمرے میں بیٹھا اپنا رزق بنا رہا ہے ہے تو یہاں پر ہم ہم باتیں ہی کریں گے کہ اپنے کمرے میں بیٹھا انسان کیسے کما رہا ہے

 پوری دنیا میں باالعموم اور ہمار ے جیسے ممالک میں باالخصوص آئے روز بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، لوگ ملازمتوں سے نکالے جارہے ہیں، چلتے کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں، ایسے میں لوگوں کا دھیان آنلائن کاروبار کی طرف جاتا ہے۔  الحمداللہ میں پچھلے کئی سالوں سے آنلائن کام کر کے روزی روٹی کما رہا ہوں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہا ہوں۔ میرے حلقہ احباب میں کئی لوگ ایسے ہیں جو کہ اکثر مجھ سے سوال کرتے رہتے ہیں کہ آن لائن پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں؟

 آپ کیسے پیسے کماتے ہیں؟ 

میں کیسے پیسے کما سکتا ہوں؟ 

یہ سب وہ سوالات ہیں جن سے میرا آئے روز واسطہ پڑتا ہے تو آج کی یہ بلاگ پوسٹ اپنے ان تمام احباب کی نظر جو آن لائن کام کرتے ہوئے ایک معقول رقم کمانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی فراڈ طریقوں سے بچنا بھی چاہتے ہیں۔

انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائےجائیں

 یہ موضوع وہ ہے جو کہ انٹرنیٹ پر اس وقت کافی زیادہ سرچ کیا جا رہا ہے ۔ کچھ لوگ بے روزگاری سے تنگ ہیں اور کچھ اپنی ملازمت  کو چھوڑ کر اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ تمام دوست جو اس وقت جاب کر رہے ہیں اور آنلائن کام کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ ملازمت کے بعد فارغ اوقات میں آن لائن کام شروع کیجیے اور جب تک ایک معقول رقم کمانا نہ شروع کر دیں اپنی جاب جاری رکھیے، جب تک آنلائن کاروبار آپ کو ملازمت کے برابر بلکہ اس سے تھوڑی زیادہ کمائی نہ کر کے دے اپنی ملازمت کو ترک نہ کیجیے اور آن لائن کام کو پارٹ ٹائم کے طور پر جاری رکھیے۔ اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کہ کیا انٹرنیٹ سے واقعی دولت کمائی جا سکتی ہے ؟؟  اس سوال کا جواب یقیناً ہاں میں ہے اور اس کی جیتی جاگتی مثال میں خود ہوں۔

لیکن یہاں پر ایک اور بات بھی قابلِ توجہ ہے، وہ یہ کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا کوئی کلکس کا کھیل نہیں کہ یہاں 5 اور یہاں 6 کلکس کیں اور پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آ گئے۔ انٹرنیٹ پر کام کرنا عام زندگی میں کام کرنے جیسا ہی ہے، جیسا آپ عام زندگی میں ملازمت شروع کرتے ہیں تو آپ کو کم تنخواہ پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے یا اپنا کام شروع کریں تو شروع میں بالکل منافع نہیں ہوتا اور محنت بہت زیادہ ہوتی ہے بالکل اسی طرح انٹرنیٹ پر کوئی بھی کام کیا جائے وہ وقت، محنت، صبر اور ایمانداری مانگتا ہے۔ پاکستان میں بہت لوگ اس وقت انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے طریقے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں اور یہاں وطنِ عزیز میں بہت سے افرا ایسے بھی ہیں جو ان معصوم لوگوں کی معصومیت اور لاعلمی سے فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کر رہے ہیں۔ یاد رکھیے کہ کوئی بھی شخص اگر آپ کو انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا وہ طریقہ بتا رہا ہے جس میں کام صفر اور پیسہ بے انتہا ہے تو وہ یقیناً فراڈ ہے۔

چلیں اب میں آپ کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے 10 ایسے طریقے بتاتا ہوں جو کہ 100 فیصد کام کرتے ہیں اور بالکل بھی فراڈ نہیں ہیں ، ہاں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ طریقے تبھی کام کریں گے جب آپ کام کریں گے۔

1 ۔ فری لانسنگ

Free lancing


میں نے اپنے آن لائن کیریئر کا آغاز اسی طریقے سے کیا تھا اور یہ آپ کے لیے بھی آن لائن ارننگ کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں، گرافک ڈیزائنر ہیں، ویب ڈویلپمنٹ جانتے ہیں، سرچ انجن آپٹیمائزیشن یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام کر سکتے ہیں یا ویڈیو / آڈیو ایڈیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو فری لانسنگ آپ کے لیے بہترین کیریئر ہو سکتا ہے۔ ان ٹیکنییکل کاموں کے علاوہ عام ایسے کام جو باآسانی انٹرنیٹ پر بیٹھے ہو سکتے ہیں اور ان کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی ان میں مہارت بھی آپ کو فری لانسنگ کے ذریعے بہترین کمائی دے سکتی ہے۔ اس وقت پوری دنیا بشمول پاکستان میں بے شمار افراد فری لانسنگ کے ذریعے کمائی کر رہے ہیں

اگر آپ کو کسی بھی طرح کی کوئی بھی پریشانی کا سامنا ہو تو ہم آپ کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں آپ ہم سے کسی بھی مسئلہ کے بارے میں پوچھتے ہیں

فری لانسنگ کے آغاز میں آپ مختلف فری لانسنگ ویب سائٹس جیسے  فری لانسر، فائیور، پی پی ایچ ،اپ ورک وغیر  پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اپنی سیلز اور مارکیٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور اپنے آپ کو کام کے لیے ایک بہترین امیدوار بنا کر کام کروانے والے کے سامنے پیش کریں۔ یاد رکھیں آج کل ان ویب سائیٹس پر بہت زیادہ مقابلہ ہوتا ہے اور ہر لحاظ سے بہترین شخص کو ہی کام ملتا ہے۔ ان ویب سائیٹس پر  مختلف اقسام کے پراجیکٹ شائع ہوتے رہتے ہیں، ان پر اپلائی کریں اور کام ملنے پر بہترین انداز میں کر کے ڈیلیور کریں۔ کام ڈیلیور کرنے پر وہ شخص جس نے پراجیکٹ شائع کر رکھا ہوتا ہے وہ پراجیکٹ کا جائزہ لے گا اور اگر کسی تبدیلی کی ضرورت ہو گی تو اس کے لیے کہے گا۔ ایک دفعہ جب وہ آپ کے کام کو منظور کر لے گا تو اس کے بعد فری لانسنگ ویب سائیٹس آپ کے اکاؤنٹ میں اپنا کمشن کاٹ کر پیسے منتقل کر دے گی۔ جس کو آپ مختلف طریقوں جیسے Skrill اور Payoneer کے ذریعے پاکستان میں موجود بنک میں منگوا لیں گے۔

اگر آپ کو ان ویب سائیٹ کے ذریعے کام نہیں مل رہا تو آپ اپنی سائیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کام لے سکتے ہیں لیکن یاد رہے اس کے لیے بھی بہت محنت درکار ہو گی۔ آپ کو اپنا آپ ایک Brand بنا کر گاہک کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔اگر آپ کیریئر کا آغاز فری لانسنگ ویب سائیٹس سے کرتے ہِیں تب بھی میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ کچھ وقت کے بعد اپنی کمپنی اور ویب سائیٹ کی طرف ضرور آئیں۔

پاکستان میں آپ کو درج ذیل افراد، ویب سائیٹس اور فیس بک گروپس فری لانسنگ کے متعلق مزید رہنمائی کر سکتے ہیں۔


فری لانسنگ کے مکمل مزید رہنمائی کے لیے آپ مجھ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، میں اپنے علم اور تجربے کی روشنی میں حتی الامکان آپ کی رہنمائی کی کوشش کروں گا۔

2 ۔ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ

Affiliate marketing

اگر آپ انگلش زبان پر عبور رکھتے ہیں، اچھا لکھ سکتے ہیں یا پھر آپ کے پاس کاروبار کرنے کے لیے ابتدائی سرمایہ موجود ہے اور ساتھ ہی ساتھ مارکیٹنگ سے بھی دلچسپی ہے تو ایفلی ایٹ مارکیٹنگ آپ کے لیےایک بہترین آن لائن کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کاروباری ماڈل میں آپ نے دوسروں کی Physical یا Digital پراڈکسٹس بکوانے میں ان کی مدد کرنا ہوتی ہے۔ ہر پراڈکٹ جو آپ کے ریفرنس سے بِکتی ہے اس پر آپ کو کمیشن دیا جاتا ہے۔ Physical پراڈکٹس کے لیے Amazon بہترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جہاں تک ڈیجیٹل پراڈکٹس کی بات ہے تو آپ اپنی ویب سائیٹ کے موضوع کو مدِنظر رکھتے ہوئے ای بک، کورس، سروس کچھ بھی بیچ سکتے ہیں



اس وقت پاکستان میں بے شمار افراد اس بزنس ماڈل کے ذریعے پیسے کما رہے ہیں، میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اگر آپ اس بزنس ماڈل کی طرف آتے ہیں تو لازماً انگلش زبان پر عبور حاصل کریں، مارکیٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور باقاعدہ اس کام کو سیکھ کر اس کا آغاز کریں

First learn then start work online

 شروع میں صرف ایک ویب سائیٹ بنائیں اور اس کا موضوع یا Niche انتہائی محدود رکھیں۔ درج ذیل افراد ، ویب سائیٹس اور گروپ اس بزنس ماڈل کو سیکھنے میں آپ کے مددگار ہو سکتے ہیں۔




ہم نے کسی کی ہم نے کسی کی پوسٹ کو کاپی نہیں کیا البتہ یہ ہوسکتا ہے کیونکہ طریقہ کار اور ہر طرح کا مواد ایک ہی طرح کا ہے وہ سکتا ہے کہ کسی سے ملتی جلتی ہو ہمارے بیانات ہمارے خیالات ہمارے اظہارات کسی سے ملتے جلتے ہیں اگر کسی کو کوئی ہماری اس پوسٹ سے تکلیف ہے تو وہ ہم سے ڈرا پتہ کر سکتا ہے اور ہمیں بتا سکتا ہے اگر اسے لگتا ہے کہ یہ اس کی پوسٹ ہے اسے کوئی ہماری پوسٹ سے نقصان ہو رہا ہے تو وہ ہمیں بتا دے وہاں سے جلد سے جلد ہٹانے کی کوشش کریں گے کیونکہ ہمارا مقصد اس ویب سائٹ کو منانے کا کسی کو تکلیف یا دکھ دینا نہیں ہے بلکہ ہمارا اس پوسٹ کو ہم اس دن کو منانے کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی رہنمائی کرنا ہے


    Post a Comment

    0 Comments