Subscribe Us

اللہ کے ساتھ تجارت کرنے کا موقع ملا ہے

 السلام علیکم! 

اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے

دنیا کا یہ ضابطہ ہے،کوئی انسان تنہا زندگی بسر نہیں کرسکتا۔ ہرانسان زندگی بسرکرنے میں دوسرے انسانوں کا محتاج ہے۔ ہر انسان کی زندگی دوسرے انسانوں کے تعاون کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔کوئی انسان دوسرے انسانوں کے تعاون کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورتعاون لیتے ہوئے ہی انسان کو زندگی کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے، جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورحاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے زندگی گزارنے کو اپنا فرض سمجھیں۔


ہم مسلمان جنھیں ہمارا مذہب دکھی انسانیت کی خدمت کا باقاعدہ حکم دیتا ہے، ہم پر تو دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اور بھی زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کرنا ضروری نہیں، بلکہ جس کے پاس جتنی استطاعت ہو، وہ اتنی رقم خرچ کرکے خدمت خلق کرسکتا ہے۔ ہم لوگ اپنی زندگی کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے اتنے زیادہ پیسے خرچ کردیتے ہیں، جس میں سے اگر تھوڑا سا بچایا جائے تو بہت سے گھرانوں کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔


ہم سب پر اللہ پاک کا خاص رحم و کرم ہے کہ ہم سب ایک اچھی اور سہولیات سے مذین زندگی گزار رہے ہیں. ان سب سہولیات کے باوجود ہر کوئی یہی شکوہ کرتا دکھائی دیتا ہے کہ مہنگائی بہت ہے, بڑی ہی مشکل سے گزارا ہو رہا ہے, بائیک ہے مگر کار نہیں, کار ہے تو مذید اچھی درکار ہے. مگر کبھی ہم نے ان کے بارے میں سوچا جن کے پاس یہ سہولیات بھی نہیں ہیں.

تو ان کا گزارا کیسے ہوتا ہو گا؟؟؟؟؟


یہ ہماری ذمہ داری ہے مگر ہم بھول چکے

ہم اللہ کے ساتھ تجارت کو بھی بھول چکے. 

افسوس ہمیں پرودگارِ عالم کی جنت تو یاد رہی۔ مگر اس جنت کی قیمت کو بھول گئے۔ ہم ایمان کے ساتھ مشروط اس تجارت کو بھول گئے ہیں جو ہم نے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھتے ساتھ ہی اللہ رب العزت سے کیا تھا


آؤ مل کر خدمت کریں۔

خدائی خدمتگار کا اواز

Post a Comment

0 Comments