Subscribe Us

تنگی میں وسعت(کاروبار میں وسعت)

 تنگی میں وسعت


ایک ادمی نے شہر میں عینکوں کی دوکان کھولی لیکن مثلا یہ تھا کہ دوکان چھوٹی تھی صرف نوں فٹ چوڑی  جب کہ نظر کے ٹیسٹ کیلے 18فٹ سے پڑھا کر چیک کیا جا تا ھے   اس کا حل اس نے یہ نکالا کہ دیوار پر شیشہ لگا کر  9فٹ کو 18 فٹ کر لیا  شیشہ اس نے لفظوں والے چارٹ کے سامنے لگا کر  شیشے میں پڑھاتا تھا   کسٹمر سے شیشہ 9فٹ پھر شیشے سے لفظوں والا چارٹ 9 فٹ  کسٹمر سے لفظوں والے چارٹ کا فاصلہ 18فٹ ھو گیا اور بہترین کام چل گیا

یہی اصول زندگی کے ہر معاملہ میں لاگو ھوتا ھے۔۔اگر اپ کے پاس مواقع کم ہوں اپ کے پھیلنے کا داںرہ تنگ ھو تو مایوس ھونے کی ضرورت نہیں 

اپ اپنی عقل کو استمعال  کر کے اپنے نو فٹ کو اٹھارہ فٹ بنا سکتے ہیں

اپ کا مکان چھوٹا ھو تو دو منزلہ بنا کر اس کو وسیع کر سکتے ہیں ۔۔اپ کےپاس سرمایہ کم ھو تودیانت داری کاثبوت دے کر اس کی تلافی کر سکتے ہیں۔۔۔  اپ کی ڈگری معمولی ھو تو خوش اخلاقی کے ذریعہ اس کو زیادہ کار امد بنا سکتے ہیں  لڑ کر اپ کیےلے جیتنے کے مواقع نہیں ہیں تو حکمت کا طریقہ اختیار کر کے اپنے مخالف کو قابو میں لا سکتے ہیں

ہر چھوٹی دوکان بڑی دوکان بن سکتی ھے۔۔

کوی دوکان اس وقت تک چھوٹی ھے ۔۔جب تک دوکاندار نے اس کو بڑھانے والی حکمت کو استمعال نہ کیا ھو ۔۔بڑھانے والی والی حکمت کو استمعال کرنے کے بعد اس دنیاں میں کوی دوکان چھوٹی نہیں

Post a Comment

0 Comments