Subscribe Us

روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالی نے نے اس کو عزت دی ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا
روٹی کی عزت  کرو کیونکہ اللہ تعالی نے نے اس کو عزت دی ہے 

کھانے کی کچھ سنتیں

(1) دسترخوان بچھانا. 

(2) دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا. 

(3) کلی کرنا ضروری نہیں لیکن اگر کوئی منہ کی صفائی کیلئے کرنا چاہے تو منع نہیں ہے البتہ حالت جنابت میں کلی کے بغیر کھانا مکروہ ہے. 

(4) بلند آواز سے بسم اللہ پڑھنا. 

(5) داہنے ہاتھ سے کھانا.

(6)کھانے کی مجلس میں جو شخص سب سے زیادہ بزرگ اور بڑا ہو اس سے کھانا شروع کرانا. 

(7)کھانا ایک قسم کا ہو تو اپنے سامنے سے کھانا. 

(8)اگر کوئی لقمہ گر جائے تو اٹھا کر صاف کرکے کھانا. 

(9)ٹیک لگا کر نہ کھانا. 

(10)کھانے میں کوئی عیب نہ نکالنا.

(11)جوتا اتار کر کھانا.

(12)کھانے کے وقت اکڑوں بیٹھنا کہ دونوں گھٹنے کھڑے ہوں اور سرین زمین پر ہو.یا ایک گھٹنہ کھڑا ہو اور دوسرے گھٹنے کو بچھا کر اس پر بیٹھے یا دونوں گھٹنے زمین پر بچھا کر قعدہ کی طرح آگے کی طرف ذرا جھک کر بیٹھے.

(13)کھانے کے بعد برتن پیالہ وپلیٹ کو اچھی طرح انگلی سے صاف کر لینا ،کیونکہ برتن بھی اسکے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے. (مشکٰوۃ )

(14)کھانے کے بعد کی دعا پڑھنا:


 "الحمد للہ الذی اطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمین "

ترجمعہ: "تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور مسلمان بنایا."

(15)پہلے دسترخوان اٹھوانا پھر خود اٹھنا. 

(16)دونوں ہاتھ دھونا. 

(17)کلی کرنا.

(18)اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو یوں پڑھے: 

بِسم اللہ اولہ واخرہ. 

(19)جب کسی کے یہاں دعوت کھائے تو میزبان کو یہ دعا دے. 

"اللھمہ اطعم من اطعمنی واسق من سقانی ".

ترجمعہ: "اے اللہ! جس نے مجھے کھلایا تو اسے کھلا اور جس نے مجھے پلایا اسے پلا. "

Post a Comment

0 Comments