- Get link
- X
- Other Apps
جو پہاڑ کی چوٹی پر اذان کہتا ہے اور نماز پڑھتا ہے، اللہ تعالی اس کو دیکھ کر فرماتے ہیں :- میرے بندے کی طرف دیکھو ! وہ اذان کہتا ہے
- Get link
- X
- Other Apps
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- جب کوئی شخص بے آب و گیاہ میدان میں سفر کر رہا ہو اور وہیں نماز کا وقت ہو جائے تو اس کو چاہیے کہ وضو کرے، پانی نہ ملے تو تیمم کرے، پھر وہ تکبیر کہہ کر نماز کے لئے کھڑا ہو جائے تو اللہ تعالی کے دو فرشتے اس کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، اگر وہ پہلے اذان کہے اور پھر تکبیر کہے تو اللہ تعالی کے لشکر دور دور حد نظر تک اس کے پیچھے کھڑے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں _
صحیح ترغیب 249,
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- اللہ تعالی بکریوں کے اس چرواہے پر تعجب کرتے ہیں جو پہاڑ کی چوٹی پر اذان کہتا ہے اور نماز پڑھتا ہے، اللہ تعالی اس کو دیکھ کر فرماتے ہیں :- میرے بندے کی طرف دیکھو ! وہ اذان کہتا ہے اور نماز قائم کرتا ہے اور مجھ سے ڈرتا ہے، بے شک میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا اور اسے جنت میں داخل کر دیا _
صحیح سنن نسائی 642, صحیح ابو داؤد 1062,
Comments
Post a Comment