Subscribe Us

حلال چیزوں میں سے اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز طلاق ہے

 سب سے زیادہ ناپسندیدہ حلال



نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ حلال چیزوں میں سے اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز طلاق ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔


 مشکوٰۃ المصابیح 3280


نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بیویوں کے ساتھ پیش آنا 


1️⃣ازواج سے حسن سلوک 


دنیا کہا کرتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو  خوبصورت سانپ بنا کر پیدا کیا ہے  مگر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 

أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏  حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ،‏‏‏‏ وَالطِّيبُ، ‏‏‏‏‏‏وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ .


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کی چیزوں میں سے نماز  عورتیں اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے“۔ 

(سنن نسائی 3391 سندہ حسن کما قال البانئ رحمہ اللہ) 


عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏    خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي


،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں

(جامع الترمذی 3895) 


2️⃣ازواج میں مساوات  

فتح خیبر کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک بیوی کئلۓ کھجوروں کے 100وثق سالانہ مقرر کر دۓ تھے 


عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ    عَامَلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ ، فَكَانَ يُعْطِي أَزْوَاجَهُ مِائَةَ وَسْقٍ ، ثَمَانُونَ وَسْقَ تَمْرٍ ، وَعِشْرُونَ وَسْقَ شَعِيرٍ    ، فَقَسَمَ عُمَرُ خَيْبَرَ ، فَخَيَّرَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْطِعَ لَهُنَّ مِنَ الْمَاءِ وَالْأَرْضِ أَوْ يُمْضِيَ لَهُنَّ ، فَمِنْهُنَّ مَنِ اخْتَارَ الْأَرْضَ ، وَمِنْهُنَّ مَنِ اخْتَارَ الْوَسْقَ ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ اخْتَارَتِ الْأَرْضَ .


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( خیبر کے یہودیوں سے ) وہاں ( کی زمین میں ) پھل کھیتی اور جو بھی پیداوار ہو اس کے آدھے حصے پر معاملہ کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے اپنی بیویوں کو سو وسق دیتے تھے۔


 جس میں اسی وسق کھجور ہوتی اور بیس وسق جو۔ عمر رضی اللہ عنہ نے ( اپنے عہد خلافت میں ) جب خیبر کی زمین تقسیم کی تو ازواج مطہرات کو آپ نے اس کا اختیار دیا کہ ( اگر وہ چاہیں تو ) انہیں بھی وہاں کا پانی اور قطعہ زمین دے دیا جائے۔ یا وہی پہلی صورت باقی رکھی جائے۔


 چنانچہ بعض نے زمین لینا پسند کیا۔ اور بعض نے ( پیداوار سے ) وسق لینا پسند کیا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے زمین ہی لینا پسند کیا تھا۔  (صحیح بخاری 2328 )  


3️⃣بیویوں کی دل داری 

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی جب گھر میں داخل ہو تے خود السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کہتے 

رات کو آہستگی سے سلام کہتے اگر بیوی جاگ رہی ہو تو سلام کا جواب دے اگر سو گئ ہو تو نیند میں خلل نہ آۓ 

(صحیح مسلم 2055 بدوں ذکر الازواج ) 


4️⃣سیدہ ام حبیبہ کی دلداری 

ایک دفعہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے انکے بھائی کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ ملنے آۓ ان دونوں بہن بھائی کا آپس میں بہت پیار تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ام حبیبہ کیا تم کو معاویہ پیارا ہے 

سیدہ نے فرمایا جی ہاں 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تمہیں پیارا ہے تو مجھ کو بھی پیارا ہے 

(سیر اعلام النبلاء 3/129)


5️⃣سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کی دل ذاری 

ایک مرتبہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کسی برتن سے منہ لگا کر پانی پیا جب وہ پانی پی کر فارغ ہوئی تو اسی جگہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ لگا کر پانی پیا (صحیح مسلم 3001)


یہ باتیں گو ہمارے نزدیک کوئی وزن نہ رکھتی ہوں مگر زوجین کے تاثرات طبعی کو سمجھنے اور علم النفس کے جاننے والے خوب جانتے ہیں ایسی باتوں سے میاں بیوی کے تعلقات پر کتنا اثر ہوتا ہے 


6️⃣حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی راۓ ازواج رسول کے متعلق 


1 حضرت جویرہ رضی اللہ عنہا کے بارہ میں 

 فَمَا رَأَيْنَا امْرَأَةً كَانَتْ أَعْظَمَ بَرَكَةً عَلَى قَوْمِهَا مِنْهَا  

ہم نے کوئی عورت اتنی برکت والی نہیں دیکھی جس کی وجہ سے اس کی قوم کو اتنا زبردست فائدہ ہوا ہو


2سیدہ صفیہ کی تعریف  زبان عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے 

عَائِشَةُرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:‏‏‏‏   مَا رَأَيْتُ صَانِعًا طَعَامًا مِثْلَ صَفِيَّةَ 


ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے صفیہ رضی اللہ عنہا جیسا ( اچھا ) کھانا پکاتے کسی کو نہیں دیکھا،

Post a Comment

0 Comments