Subscribe Us

بچے کہیں چور نا بن جائیں

 بچے کہیں چور نا بن جائیں!



حضرت ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ كى ہر روز كوشش ہوتى كہ وہ نماز فجر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم كے پيچھے ادا كريں۔

ليكن نماز كے فورى بعد يا نماز كے ختم ہونے سے پہلے ہى مسجد سے نكل جاتے،

رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم كى نظريں ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ كا پيچھا كرتيں۔

جب ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ كا يہى معمول رہا تو ایک دن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ كو روک كر پوچھا: 


’ابودجانہ! كيا تمہيں ﷲ سے كوئى حاجت نہيں ہے؟ 

ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ گويا ہوئے: كيوں نہيں اے ﷲ كے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم، ميں تو لمحہ بھر بھى ﷲ سے مستغنى نہيں ہوسكتا۔

رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے، تو پھر آپ ہمارے ساتھ نماز ختم ہونے كا انتظار كيوں نہيں كرتے، اور ﷲ سے اپنى حاجات كے ليے دعا كيوں نہيں كرتے؟ 


ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ كہنے لگے اے ﷲ كے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم! دراصل اس كا سبب يہ ہے كہ ميرے پڑوس میں ایک يہودى رہتا ہے، جس كے كھجور كے درخت كى شاخيں ميرے گھر كے صحن ميں لٹكتى ہيں، اور جب رات كو ہوا چلتى ہے تو اس كى كھجوريں ہمارے گھر ميں گرتى ہيں، ميں مسجد سے اس ليے جلدى نكلتا ہوں تاكہ ان گرى ہوئى كھجوروں كو اپنے خالى پيٹ بچوں كے جاگنے سے پہلے پہلے چُن كر اس يہودى كو لوٹا دوں، مبادا وہ بچے بھوک كى شدت كى وجہ سے ان كھجوروں كو كھا نہ ليں۔ 

پھر ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ قسم اٹھا كر كہنے لگے اے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم! ایک دن ميں نے اپنے بيٹے كو ديكھا جو اس گرى ہوئى كجھور كو چبا رہا تھا، اس سے پہلے كہ وہ اسے نگل پاتا ميں نے اپنى انگلى اس كے حلق ميں ڈال كر كھجور باہر نكال دى۔

رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم! جب ميرا بيٹا رونے لگا تو ميں نے كہا اے ميرے بچے مجھے حياء آتى ہے كہ كل قيامت كے دن ميں ﷲ كے سامنے بطور چور كھڑا ہوں۔


سيدنا ابوبكر صدیق رضی ﷲ تعالیٰ عنہ پاس كھڑے يہ سارا ماجرا سن رہے تھے، جذبہ ايمانى اور اخوت اسلامى نے جوش مارا تو سيدھے اس يہودى كے پاس گئے اور اس سے كھجور كا پورا درخت خريد كر ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور اس كے بچوں كو ہديہ كر ديا۔

پھر كيوں نہ ﷲ سبحانہ و تعالىٰ ان مقدس ہستيوں كے بارے يہ سند جارى كرے:

رَّضِىَ اللّـٰهُ عَنْـهُـمْ وَرَضُوْا عَنْهُ

"ﷲ ان سے راضی ہوا اور وہ ﷲ سے راضی ہوئے-"


چند دنوں بعد جب يہودى كو اس سارے ماجرے كا پتہ چلا تو اس نے اپنے تمام اہل خانہ كو جمع كيا، اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم كے پاس جا كر مسلمان ہونے كا اعلان كر ديا۔ الحمدللہ على نعمة الإسلام

(بحوالہ: الطبقات الكبرى لإبن سعد)


بھائیو اور بہنو عزيزو! 

ابودجانہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تو اس بات سے ڈر گئے تھے كہ ان كى اولاد ايک يہودى كے درخت سے كھجور كھانے سے كہيں چور نہ بن جائے۔

اور آج ہمارا كيا حال ہے كہ آج ہم اپنے مسلمان بھائيوں كا مال ہر ناجائز طريقے سے كھائے جا رہے ہيں، کیسے کیسے کرپشن کر رہے ہیں اور ہمارا ضمیر ھمیں ملامت تك نہيں کرتا۔

ﷲ تعالیٰ ہمیں رزق حلال ہی کھانے کی ضرورت توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

Post a Comment

0 Comments