Subscribe Us

اللہ سبحانہ و تعالی ہمیشہ سے اکیلا ہے۔ اس کے ساتھ یا اس کے علاوہ کوئی دوسرا معبود شریک نہیں


 *الواحد, الاحد* *اکیلا، ایک*


*اللہ کے خوبصورت با برکت نام سیریز


 اللہ سبحانہ و تعالی ہمیشہ سے اکیلا ہے۔  اس کے ساتھ یا اس کے علاوہ کوئی دوسرا معبود شریک نہیں۔ 


*قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ*

کہہ دیجیئے وہ اللہ ایک ہے

*وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدُۢ*

اور نہیں ہے اس کے لیے برابر کوئی بھی


 اللہ سبحانہ و تعالی اپنی ذات ،صفات اور افعال میں اکیلا ہے۔


اللہ سبحانہ و تعالی ربوبیت اور الوہیت میں اکیلا ہے۔ 


اللہ سبحانہ و تعالی  کا کوئی نظیر نہیں اور نہ ہی  اس کے برابر کوئی ہے۔


اللہ سبحانہ و تعالی  کا کوئی نسب نہیں۔


اللہ سبحانہ و تعالی ازل سے ہے اور  ابد تک رہے گا۔


 اللہ سبحانہ و تعالی  کی ذات میں کوئی شریک نہیں ۔

اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۭسُبْحٰنَهٗٓ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌ  (النساء 171)

اللہ تو صرف ایک ہی معبود ہے، وہ اس سے پاک ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہو۔


 اللہ سبحانہ و تعالی کے لیے عبادت کے سارے مظاہر  ہیں۔


*قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ* (الانعام :162)

کہہ دیجیے  بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت اللہ کے لیے ہے، جو جہانوں کا رب ہے۔


اللہ سبحانہ و تعالی کی اکیلے کی بادشاہت ہے۔


 اللہ سبحانہ و تعالی  کائنات کا نظام چلاتا ہے۔اور وہی تدبیر کرتا ہے۔


*عملی نکات*

🔸 اللہ سبحانہ و تعالی کی توحید کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دیں۔

🔸 شرک کی نفی کریں۔ 

🔸 اپنے اعمال کو اللہ سبحانہ و تعالی کے لیے خالص کریں


🔸 سورہ اخلاص کو کثرت سے پڑھیں۔کیونکہ یہ جنت کو واجب کرنے والی سورت ہے۔اس سورت سے محبت کرنے والے سے اللہ  تعالی محبت کرتا ہے


اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایمان کی حلاوت عطا کرے اور توحید کی مٹھاس عطا فرمائے اور ہر طرح کے شرک سے محفوظ رکھے ۔آمین

Post a Comment

0 Comments