حضرت عمر فاروق ؓ نے اپنے بیٹے سے ارشاد فرمایا: کالے بالوں میں سفید بالوں کا آجانا،تجھے اللہ پاک کی نافرمانی سے منع کرتا ہے

 V//



اگر سادہ اور پرانے کپڑے پہننے سے عزت میں کمی آتی تو سترہ پیوند لگی قمیص والے حضرت عمر فاروق ؓ بائیس لاکھ مربع میل کے حکمران نہ ہوتے ۔ حضرت عمر فاروق ؓ نے اپنے بیٹے سے ارشاد فرمایا: کالے بالوں میں سفید بالوں کا آجانا،تجھے اللہ پاک کی نافرمانی سے منع کرتا ہے ۔ آپ ؓ نے فرمایا تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں: سلام کرنا ،دوسروں کے لئے مجلس میں خالی جگہ کرنا،مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا۔جھوٹی قسم کو ہلکا نہ سمجھو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہلاکردے گا۔ مجھے اس دن سے خوف آتا ہے جب کفار اپنے باطل ہونے میں فخر محسوس کرنے لگیں

اور مسلمان اپنے ایمان پر شرم محسوس کرنے لگیں۔خدا کا شکر ادا کرو اس سے نعمتیں ملتی ہیں اور سعادت و کامرانی قائم رہتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ زمین کے ان حاکموں سے راضٰ ہوتا ہے جن کے نفس ان کے قابو میں ہوں۔برا چاہنے والوں کی دوستی سے پرہیز کرو ، کیونکہ اگر وہ کبھی بھلائی کرنا چاہے گاتو اس سے برائی ہی سرزد ہوگی۔ جو آپ کو آپ کے عیب سے واقف کرائے وہ سچا دوست ہے اور منہ پر تعریف کرنا ایسے ہے جیسے دوسرے کو ذبح کرنا۔ ایمان کے بعد نیک بخت بیوی سے زیادہ کوئی نعمت نہیں ہے ۔جوانی میں ہر اس بات سے بچو جو بدنامی کا باعث ہو تا

Comments