Subscribe Us

سعودی عرب : ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے بڑی خبر

 



سعودی عرب : ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے بڑی خبر




111 111 1111 11 pop by



ریاض : سعودی عرب میں ٹیکسی ڈرائیونگ کرنے والے افراد کا زیادہ تر تعلق بیرون ممالک سے ہوتا ہے، مملکت کے سخت ٹریفک قوانین کے سبب انہیں مشکلات سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ2017-2016 ماڈل والی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر چلانے کے لیے31 دسمبر2022 تک کی مہلت دی گئی ہے۔


سرکاری خبر رساں ایجسنی کے مطابق پرانے ماڈلز کی گاڑیوں کو ٹیکسی میں چلانے کی اجازت استثنائی طور پر دی گئی ہے۔



اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پابندی لگائی گئی تھی کہ ٹیکسی میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال پرانی گاڑیاں چلائی جاسکیں گی، اس حوالے سے گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر چلانے کی مہلت دی گئی تھی، اس مہلت میں مزید توسیع کردی گئی ہے


111 111 1111 11 pop by


اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایسی گاڑیاں جو ماڈل کی شرط پوری نہیں کریں گی انہیں سروس سے خارج کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے جو نیا ضابطہ مقرر کیا گیا ہے اس پر سال رواں کے آخر میں عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

اس سے ٹیکسی سروس کا معیار بلند اور امن و سلامتی کا ماحول بہتر ہوگا۔ 8 لاکھ سے زیادہ سعودی ان دنوں ایپ ٹیکسی سے منسلک ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی

Post a Comment

0 Comments