Subscribe Us

مرد جس سے محبت کرتا ہے

مرد جس سے محبت کرتا ہے....


واقعی محبت کرتا ہے اس سے شادی کر لیتا ہے. "

"90 فیصد کیسسز میں مرد ایسا نہیں کرتا

کیونکہ 90 فیصد کیسسز میں مرد محبت نہیں کرتا , صرف فلرٹ کرتا ہے. "



@



"مگر بعض دفعہ محبت کرنے کے باوجود مرد کچھ مجبوریوں کی وجہ سے شادی نہیں کر پاتا. "

"مرد اور مجبور

جو مرد خود کو مجبور کہتا ہے وہ جھوٹا ہے.

"تم انسانی تاریخ اٹھا کر دیکھ لو....

مرد کو جب بھی کسی عورت سے محبت ہوئی ہے ....

حقیقی محبت ....

تو اس نے ہر قیمت پر اس کو پانے کی کوشش کی ہے....

اسے دولت سےہاتھ دھونے پڑے ہیں تو

اس نے اس کی بھی پرواہ نہیں کی ....

جان داؤ پہ لگانی پڑی ہے تو وہ اس حد تک بھی گیاہے ....

تو پھر یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ

انسانی تاریخ کے اس حصے میں اب مرد عورت سے شادی کے بارے میں مجبور ہو گیا ہے....

مجبوری کا تعلق کمزوری سے ہوتا ہے

اور اگر ہم آج کے مرد کو مجبور مانتے ہیں

تو پھر کیا اسے کمزوربھی مان لیں ."

"تم سمجھتی ہو اگر شادی نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ محبت سچی نہیں تھی؟؟"

" دیکھو مرد اگر کسی عورت سے محبت کرتا ہے اور پھر اس سے شادی نہیں کرتا تو اس کا مطلب کیا ہے؟....

اس کا مطلب ہے کہ

وہ عورت کو کسی دوسرے مرد کی بیوی بننے کے لئے چھوڑ رہا ہے اور جس عورت سے مرد محبت کرتا ہے وہ یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے کہ اس عورت کو کوئی دوسرا مرد دیکھے , چھوئے , اور وہ کسی دوسرے مرد کے گھر میں ہو ....

امپاسبل ....

عورت کسی مرد سے محبت کرتی ہو تو اسے کسی اور کا ہوتے نہیں دیکھ سکتی ....

مرد تو پھر مرد ہے . "



######

"مگر ہماری سوسائٹی میں مرد پر اتنے پریشر ہوتے ہیں کہ

وہ بعض دفعہ چاہتے ہوئے بھی اپنی پسند کی عورت سے شادی نہیں کر سکتا ."

" پہلے تو یہ طے کر لو کہ پسند کی عورت اور وہ عورت جس سے محبت ہو ....

ان میں فرق کیا ہے.

" پسند کی عورت کا مطلب ہے کہ

کچھ کوالیٹیز آپ کو عورتوں میں اچھی لگتی ہیں تو ان کوالیٹیز کی عورتوں میں سے اگر کسی عورت سے شادی ہو جائے تو ٹھیک ہے

اور اگر پریشر ہو اور شادی نہ ہو تب بھی ٹھیک ہے ....

یہ ہوتی ہے پسند....

محبت کا مطلب ہے کہ کوئی "ایک" عورت ہے جس سے آپ کسی خاص وجہ سے محبت کرتے ہیں ....

یا بغیر کسی وجہ کے محبت کر رہے ہیں اوروہ ایک ہی ہوتی ہے .

####


مرد جانتا ہے کہ وہ مل جائے تو ساری زندگی کے لئے ....

اور نہ ملے تو ساری زندگی کے لئے....

تو پھر وہ اس ایک عورت کو پانے کےلئے کیا نہیں کرتا ....

یہ دل کا معاملہ ہوتا ہے اور دل کے معاملے میں مرد کسی پریشر کو نہیں دیکھتا کیونکہ مرد بنیادی طور پر خودغرض ہوتا ہے.

اس کےلئے اپنی ذات سب سے اہم ہوتی ہے.

اور وہ جانتا ہے کہ اس کی خوشی کا تعلق اس عورت کے حصول سے ہے....!!

Post a Comment

0 Comments