- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
میں محبت میں ہاری ہوئی لڑکی ہوں کسی کے ساتھ 7 سال ریلیشن میں رہی ہوں بہت خواب تھے میرے اس کے ساتھ لیکن سب خواب ادھورے رہ گئے سب کچھ ختم ہو گیا میرے لیئے بہت رشتے آئے تھے اس کی خاطر میں انکار کرتی رہی اس کے لیے سب سے جھگڑا کرتی رہی کئی بار امی نے مجھے اس کے ساتھ دیکھ بھی لیاتھا
امی نے مارا تو خود کشی کی بھی کو شش کی۔
وہ میرے لیئے سب کچھ تھا لیکن وہ چھوڑ گیا اس نے کچھ کہا بھی نہیں بس خاموشی سے دور ہو گیا فارس بھائی اس نے مجھے اپنی بارات کے دن کال کی تھی شادی کر رہاہوں میں متجسس تھی میں بننے لگی مذاق کر رہا ہے لیکن وہ سینجیدہ تھا کہنے لگا معاف کرنا مجھے میں حالات کے ہاتھوں بہت مجبور ہوں میں چپ ہو گئی اس نے فون بند کر دیا میں نے اسے کال کی اس سے پوچھا میری جان کہاں کمی رہ گئی ہے میری محبت میں وہ چپ ہو گیا ۔
بس میں امی ابو کے خلاف نہیں جاسکتا میں نے اس کو اللہ کا واسطہ دیا ایسا نہ کریں مجھے کہو تو زہر پہ پی لوں کہو تو اپ کے پاوں کی جوتی بن جاوں چھوڑ کر نہ جاو میری جان میں رو رہی تھی اس نے فون بند کر دیا میں نے پھر اسے کال کہ مجھے کہنے لگا نکاح کا وقت ہو گیا میں نے اس سے پوچھا میرے ساتھ کی ہوئی وہ باتیں کہاں دفنا آئے ہو پاگل ٹائم پاس کرنا تھا تو بتا دیتے مجھے کہنے لگا معاف کرنا میں خاموش ہو گئی معاف کیوں کروں کیا گناہ ہے تمہارا بھلا سارا قصور تو میرا ہے پاگلوں کی طرح خوش رہنا اور ہاں محبت میں کسی کو کیسے رسوا کر دیتے ہیں جانتے ہو تمہارے خواب میری آنکھوں میں دفن ہو گئے ہیں اب بتاو ان خوابوں کی قبر کا کیا کروں کی جانتے ہو تمہارے وعدوں کا جنازہ میرے دھڑ کنیں ہر روز ادا کریں گی میرے آنسو میری مسکراہٹوں کو کھا جائیں گے میرا دامن طوائف کا دامن ہو جائے گا @
تمہارا کیا گیا یے میری جان دیکھ ناہار تو میں گئی ہوں جانتے ہو شاید کے اب میں اپنے شوہر سے بھی محبت نہ کر سکوں ہر بار محبت میں بار صرف ایک لڑکی کی ہوتی ہے کل کو میری گود میں میری بیٹی ہو گی تو۔
کیسے اسے کہوں کی پاکدامنی کیا ہوتی ہے میں تو سات سال تمہاری رکھیل بنی رہی نا وہ خاموش تھا
@
فارس بھائی کچھ دن پہلے نہ جانے اس نے کہاں سے میرا نمبر لیا مجھے کال کی رونے لگامیں حیران تھی کون میرا نام لیکر بولا معاف کر دو میں نے پوچھا کون ہو آپ ؟
وہ تڑپ اٹھا وہی بد بخت ہوں جس نے تم کو دھوکہ دیا تھا میں نے پوچھا کال کیوں کی ؟
روتے ہوئے بولا میری چار بیٹیاں ہیں اور میری بیوی نے مجھے سے طلاق لے لی ہے وہ کسی کے عشق میں پاگل تھی اور مجھے اور میری بیٹیوں کو چھوڑ گئی میں نے پوچھا تو میں کیا کروں وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا معاف کر دو اللہ کے واسطے
میں بھی ایک ماں ہوں اب میں رونے لگی اس کی بے بسی میں سمجھ سکتی تھی میں نے اسے حوصلہ دیا اللہ آپ کی پیٹیوں کے نصیب اچھے کرے اور ہاں میں نے آپ سے محبت کی تھی اور محبت کرنے والے بد دعا نہیں دیا کرتے اب دوبارہ مجھے کبھی کال نہ کرنا میرا بیٹا اب دس سال کا ہو گیا ہے میں نہی چاہتی وہ کچھ غلط سوچے میرے بارے اللہ حافظ اس نے آخری بار میرا نام لیا اور اخری لفظ کہا کاش فون بند ہو گیا مجھے اج بھی اس کے وعدے تڑپا دیتے ہیں اس کے لیے دعا کرتی ہوں اللہ اس کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے فارس بھائی پلیز پلیز میری محبت ان مردوں تک پہنچا دینا جو کسی لڑکی کو ٹائم پاس سمجھ کر کھیل کھیل رہے ہیں یادر کھیں اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے سب کچھ اور پھر مکافات عمل اس سے کون بچے کا کسی لڑکی کو خواب دکھا کر چھوڑ جانے والے اپنی مسکراتی ہوئی بہن کے چہرے کی جانب ایک بات ضرور دیکھ لیں کیا ھو کوئی ایسی قیامت آپ کی بہن پر گزرے یا کیا ہو کوئی اور قیامت آپ کی منتظر ہو فارس بھائی آج میرے دل کا بوجھ ہلکا ہو گیا
@
Comments
Post a Comment