خدارا ہوش کے ناخن لیں ، کل آپ کی شادی ہونی ہے ، ہر ایک مرد ہی پاکیزہ بیوی کی خواہش رکھتا ہے* ،

 *🔥 آج کل حرام ریلیشن اتنے بڑھ گۓ ہیں,💔*


*بس نفس کی تسکین کے لیے لڑکیاں لڑکے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، ، بات یہاں تک بڑھ گٸ ہے اگر لڑکے ٹاٸم پاس کر رہے ہیں ، تو وہیں لڑکیاں اپنے نفس کی تسکین کی خاطر ٹاٸم پاس کرنے میں لگی ہوٸیں ہیں*


 ، 

⭕🌹 *وہ جانتی ہیں یہاں شادی کبھی نہیں ہو سکتی ، لیکن نفس کی پیروی میں اپنا مقام ہی بھلا بیٹھی ہے بنت حوا،*💔


🔹 *خدارا ہوش کے ناخن لیں ، کل آپ کی شادی ہونی ہے ، ہر ایک مرد ہی پاکیزہ بیوی کی خواہش رکھتا ہے* ،  


*جیسے آپ کی خواہش ہے آپ کو کوٸی پاکیزہ شوہر ملے ، اسی طرح مرد کی بھی خواہش ہوتی ہے اسے پاکیزہ بیوی ملے* 


،🔻 *لہذا چھوڑ دیں یہ سب کچھ ابھی بھی وقت ہے اللہ کی طرف آجاٸیں*


 ،اس سے پہلے کے دیر ہو جاۓ، اور سواۓ *پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہ آۓ*

 

⚫ *کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم کون سا گندی باتیں کرتے ہیں ہم تو بسچیٹنگ ہی کرتے ہیں*۔۔۔


*لیکن یہ جو صرف چیٹنگ بھی ہوتی ہے نا بلاوجہ کی یہ بھی حرام ہے* اور آہستہ آہستہ آپ گناہ کے راستے پر چل پڑتے ہیں 

کچھ لڑکے اور لڑکیاں صرف دل بہلانے کے لیے ٹائم پاس کرنے کے لیے باتیں کرتے ہیں. 


🔻 *حالانکہ لڑکا بھی جانتا ہے کہ میں ٹائم پاس کر رہا ہوں اور لڑکی بھی لیکن پھر بھی وہ حرام ریلیشن میں اپنی قیمتی جوانی کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہوتے ہیں* 

میں سمجھ سکتا ہوں کہ بہت مشکل ہے اپنے آپ کو غیر محرم سے بچانا لیکن جو انسان جتنا زیادہ غیر محرم سے دور رہے گا غیر محرم سے نظروں کی حفاظت کرے گا اور فالتو اور بلاوجہ غیر محرم سے بات نہیں کرے گا 🌹 *اللّہ اس کو ایسا سکون اور ایسی عبادت کی لذت نصیب فرمائیں گے کہ وہ خود حیران رہ جائے گا* کیونکہ جب تک آپ کو عبادت کی لذت نہیں ملے گی آپ کو عبادت کرنے کا مزہ نہیں آۓ گا 



جو لوگ نامحرم لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ تعلقات میں ہیں

وہ لوگ ہر وقت اداس بےچین اور پریشان نظر آتے ہیں اور ان کا عبادات میں بھی دل نہیں لگتا اور جب ان کا بریک اپ ہوتا ہے پھر وہ شدید ڈیپریشن میں چلے جاتے ہیں

اس لیے نامحرم سے جتنا ہو سکے دور رہیں اور اپنے آپ کو پاکدامن رکھیں میں پہلے بھی بہت سی پوسٹوں میں اک بات کہتا ہوں کہ پاکدامنی بہت بڑی نعمت ہے اللّہ پاک کی جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔

اللّہ پاک ہمیں نامحرم کی محبت سے بچائے اور ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں پاکدامنی والی زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین🤲🏻

Comments